سرسی:25؍ڈسمبر (ایس او نیوز)1994میں قائم کردہ اقراء ایجوکیشن ٹرسٹ سرسی اپنے قیام کے 25 سال مکمل کرنے پر مورخہ 27 ڈسمبر سے 30 ڈسمبر تک چار روزہ سلور جوبلی تقریبات منارہا ہے جس میں ایک عظیم الشان مشاعرہ بھی ہوگا۔
اس سلسلے میں ٹرسٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 27ڈسمبر 2018بروزجمعرات فوڈ اینڈ کرافٹ میلہ اور ایوارڈ فنکشن ہوگا، 28ڈسمبر بروز جمعہ کو ابنائے قدیم کا خاص پروگرام ہوگا ، 29ڈسمبر بروزسنیچر کوسلورجوبلی کااہم پروگرام شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی افتتاحی تقریب اور 30ڈسمبر بروز اتوار کو شاہین فالکان کالج بنگلورو کے ڈین سے والدین کی نشست اور ثقافتی پروگرام منعقد ہونگے۔
ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 29ڈسمبر بروز سنیچر کو عظیم الشان مشاعرہ کا اہتمام ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ لتا حیا سمیت کئی مشہورو معروف شعراء شریک ہوں گے۔ صدر ادارہ نے کثیر تعداد میں عوام الناس سے شرکت کرنےکی اپیل کی ہے۔
ان چار روزہ پروگراموں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے امامیہ چیمبرس آف کامرس بنگلورو کے قومی صدر میر ممتازعلی، موظف آئی اے ایس آفیسر سید ضمیر
پاشا، بیری گروپس کے چیرمن محمد بیری ، گوا کے عبدالکریم عثمان شیخ، یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار، کانگریس کے ضلعی صدر بھیمنا نائک ، بیدر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے چیرمن ، راجیہ اُتسوا ایواڑیافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر ،ضلع نگراں کار وزیر آروی دیش پانڈے ، سرسی کے اسسٹنٹ کمشنر راجو موگویر، لکھنو یونیورسٹی کےسائنس دان ڈاکٹر ایم اے خالد، پونے سے انیس کُٹّی، رکن اسمبلی وشویشورہیگڈےکاگیری سمیت کئی ماہرین اور سیاسی لیڈران شرکت کریں گے ۔ اس اہم پروگرام میں بھٹکل سے قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن اورمجلس اصلاح وتنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا شریک ہونگے۔ ادارے کے صدر عبدالقدوس تمام پروگراموں کی صدارت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹرسٹ کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں ایل کے جی سے لے کر پی یوسی تک تعلیم دی جاتی ہے۔ تعلیمی اداروں میں 500سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں ، ایک چھوٹی سے عمارت میں شروع ہوئی اسکول آج بڑی وسیع عمارت میں منتقل ہوکر تعلیمی کاوشوں میں مصروف ہے۔
.jpeg)